Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: سجدے سھو

سجدے سھو مسئلہ ٢٠٠. چار چيزوں کے لئے نماز کے سلام کے بعد جو طريقہ بعد ميں بيان ہو گا اس کے مطابق دو سجدے سہو بجا لائے :
١. نماز گزار، نماز کے درميان بھولے سے بات کر لے.
٢. جس جگہ سلام نہيں پڑھنا چاہيے، مثلاً پہلى رکعت ميں سلام پڑھ لے.
٣. تشھد بھول جائے.
٤. چار رکعتى نماز کے دوسرے سجدے کے بعد شک کرے کہ چاررکعت پڑھى ہے ياپانچ رکعت اور دو ان جگہوں پر احتياط مستحب يہ ہے کہ سجدہ سہو کرے:
١. جب ايک سجدہ بھول جائے.
٢. جس جگہ پر بيٹھنا چاہئے مثلاً تشھد پڑھنے کى جگہ پر بھولے سے کھڑا ہو جائے اور جس جگہ کھڑا ہونا چاہئے وہاں بيٹھ جائے مثلاً حمد اور سورہ پڑھنے کى جگہ بھول کر بيٹھ جائے.

سوال ٢٠١. اگر انسان بھول جائے اور سجدہ سہو انجام نہ دے تو جيسا کہ نقل ہوا ہے جب بھى اسے ياد آئے بجا لائے تو کيا اس کا مطلب يہ ہے کہ وہ جس حالت ميں بھى ہو (مثلاً بے وضو ہو يا عورت بغير چادر کے ہو يا صحيح سجدہ گاہ نہ ہو) بجا لا سکتا ہے؟ سجدہ سہو کتنا ہے؟
جواب: نماز اور سجدہ کى شرائط، سجدہ سہو ميں ضرورى نہيں ہيں. لہذا انسان اسے بغير وضو کے بھى بجا لا سکتا ہے ليکن اگر (نماز اور سجدہ کى شرائط کى) رعايت کى جائے تو يہ مطابق احتياط ہے اور سجدہ سہو ہر جگہ دو سجدوں سے انجام پاتا ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org