Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: مالکیت

مالکیت سوال ۴٢٨. جیسا کہ معمول ہے معاملاتی دلال معاملہ ہو جانے کے بعد خریدار اور بیچنے والے سے کثیر رقم کمیشن کے بطور لیتے ہیں جبکہ معاملہ کے دونوں فریق اس سے راضی نہیں ہیں اس مسئلہ کا شرعاً کیا حکم ہے؟اگر معاملہ باطل ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: چونکہ وہ جو پیسہ لیتے ہیں وہ دلالی اور ان کے کام کا عوض ہے اس لئے وہ جائز ہے اور مسلمان کا عمل محترم ہے ہاں وہ معائدہ نہ ہونے کی صورت میں اجرت سے زیادہ لینے کے حقدار نہیں ہیں لیکن باطل معاملوں میں نہ قیمت حلال ہے نہ حق عمل حلال ہے.

سوال ۴٢٩. کاشت کی جانے والی زمین میں جس پر ایک مدت سے کاشت ہوتی رہی ہے کساَوں کے پاس اس کی سند ہے کوئی معدن نکل آئے تو کیا اس طرح کے معدن کا نکل آنا زمین کو کسانوں کی ملکیت سے خارج کر دیتا ہے اور دوسروں کی ملکیت سے متعلق ہو جاتا ہے یا کسان کی ملکیت اس وقت بھی ہے؟
جواب: زمین مالک کی ملکیت سے خارج نہیں ہوتی لیکن بڑے معدن ملک(زمین)کے تابع نہیں ہوتے البتہ مذکورہ فرض میں ملک کو کرایہ پر لینا چاہئے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org