Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: حیض

حیض سوال ٩٤. حیض وہ خون ہے جو غالباً ہر ماہ عورتوں کے رحم سے خارج ہوتا ہے، عورت جب خون دیکھتی ہے تو اسے حائض کہتے ہیں.

مسئلہ ٩٤. سیدہ عورتیں قمری ساٹھ سال حیض دیکھنے کے بعد یائسہ ہو جاتی ہیں یعنی اس کے بعد جو خون دیکھتی ہیں وہ حیض کا حکم نہیں رکھتا چاہے ان صفات کا حامل ہو اور جو عورتیں سیدہ نہیں ہیں پچاس قمری سال تمام ہونے کے بعد جو خون آئے اس میں خواہ حیض کی تمام صفات پائی جائیں اور بالکل خون حیض کی طرح ہو اور بحسب واقع خون حیض ہو لیکن پھر بھی حیض کا حکم نہیں رکھتا اور استحاضہ ہے چونکہ احکام شرعی میں معیار وہ خون حیض ہے کہ جسے شارع نے حیض قرار دیا ہو نہ کہ ہر حیض مثلاً کوئی مسافر شرعی مسافت سے کم یعنی ساڑھے تین فرسخ سفر کرے اور پلٹ آئے، یہ شخص گرچہ عرف میں مسافر کہا جائے گا لیکن شرعی طور پر مسافر نہیں ہے کہ اس پر احکام مسافر لاگو ہوں.

مسئلہ ٩٥. جس خون کو لڑکی ٩ سال سے پہلے اور عورت یائسہ ہونے کے بعد دیکھتی ہے وہ حیض نہیں ہے.

مسئلہ ٩٦. جس لڑکی کو معلوم نہ ہو کہ اس کا قمری تیرہواں سال پورا ہو گیا ہے یا نہیں وہ ایسا خون دیکھے کہ اس میں حیض کی علامتیں نہ پائی جائیں تو حیض نہیں ہے اور اگر اس میں حیض کی علامتیں ہوں اور اسے اس کے حیض ہونے کا اطمینان ہو جائے تو حیض ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بالغہ ہو گئی ہے.

سوال ٩٧. ادھر بعض ڈاکٹر کچھ مخصوص گولیاں تجویز کرنے کے ذریعہ یأس کی عمر کی عورتوں کی ماہانہ عادت اس طرح سے منظم کر دیتے ہیں کہ جس طرح یائسہ ہونے سے پہلے ہر مہینہ میں معین تاریخ اور معین مدت میں حیض دیکھتی تھیں حیض دیکھنے لگیں، بعبارت دیگر وہ مشکلات اور بیماریاں جو حیض کے بند ہو جانے کی وجہ سے عورتوں میں پیدا ہو جاتی ہیں ان کو روکنے کے لئے ماہانہ عادت کو باقی رکھتے ہیں ایسا خون شرعی لحاظ سے حیض کا حکم رکھتا ہے یا استحاضہ کا؟
جواب: مذکورہ فرض میں استحاضہ ہے. (اس کی وجہ مسئلہ ٩٤ میں بیان کی جا چکی ہے)

سوال ٩٨. ایک عورت، ماہ مبارک رمضاں میں اپنی عادت کو روکنے کے لئے ماںع حمل گولی کا استعمال کرتی ہے اور گولی کھانے کے ساتھ تین روز مسلسل بہت ہی مختصر خون کے ٹکڑے دیکھتی ہے اور ماہ رمضان کے بعد گولیاں کھانا بند کر دیتی ہے اور خون حیض دیکھتی ہے تو کیا پہلے کے خون کے ٹکڑے حیض سے ملحق ہیں؟ کیا یہ تین دن حیض شمار ہو گا یا نہیں؟
جواب: اس صورت میں کہ اگر ان تین دنوں میں موالات یعنی خون حیض کا پے در پے ہونا محفوظ ہو اور خون رکا نہ ہو تو وہ تین روز بھی حیض ہے لیکن اگر ہر روز بہت مختصر سے خون کے ٹکڑے دیکھے تو حیض نہیں ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org