Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: سجود

سجود مسئلہ ١٨٣. نمازگزار کو چاہیے کہ واجب اور مستحب نمازوں ميں رکوع کے بعد دو سجدے بجا لائے. «سجده» يعنى پیشانی، دونوں ہاتھ کى ہتهيلياں، دونوں گٹهنوں اور پير کے انگوٹهوں کے سروں کو زمين پر رکهنا.

مسئلہ ١٨٤. دونوں سجدے ملا کر ایک رکن ہيں اور کوئى واجب نماز ميں عمداً يا بهولے سے دونوں کو ترک کر دے يا دو سجدے مزيد کر لے تو اس کى نماز باطل ہے.

سوال ١٨٥. بعض اوقات پہلے سجدے ميں پيشانى دو مرتبہ سجدہ گاه پر لگتى ہے تو کيا سجدہ شمار ہونگے؟
جواب: ايک ہى سجده شمار ہو گا کیونکہ دو بار سجدے ميں سر رکهنا اختيارى اور قہرى و بے اختيار واپسى کالعدم ہے اور سجده شمار نہ ہو گا.

سوال ١٨٦. سيمنٹ پر سجده کرنا اسى طرح ٹائيلوں، چونے اور پکے ہوئے چونے پر سجده کرنے کا کيا حکم ہے اور کيا ان پر تيمم صحيح ہے؟
جواب: سيمنٹ، ٹائيلوں يا اسى طرح کى دوسرى چيزيں جن پر تغير اور زياده تبديلى کى وجہ سے زمين کا اطلاق نہيں ہوتا لذا ان پر سجده نہيں ہے ليکن چونا اور پکا ہوا چونا اس پر سجده جائز ہے اور مذکوره موارد پر تيمم کا وہى حکم ہے جو ان پر سجده کا حکم ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org