Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بيانات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بچوں سے دوستي کا اظھار کرنا چاہئے تا کہ احساس کمتري میں مبتلا نہ ہوں.
عالمي يوم طفل کي مناسبت پر حضرت آيۃ اللہ العظمي صانعي کا بيان بچوں سے دوستي کا اظھار کرنا چاہئے تا کہ احساس کمتري میں مبتلا نہ ہوں.
بسمہ تعالي

عالمي يوم طفل جو بہت ہي مبارک اور مقدس اور انسانيت سے پيار اور تمام انسانيت کے افراد سے محبت کا دن ہے خاص طور پر چھوٹے بچے جو اپنے حقوق کا دفاع بھي نہيں کر سکتے. اس سال يہ دن ماہ مبارک رمضان کے ساتھ مقارن ہوا ہے جس کا اسلام ميں سال کے بھترين دنوں ميں سے شمار ہوتا ہے، اس دن کي مناسبت سے سب کو خاص طور پر يونيسيف آرگنائزيشن کو ھديہ تبريک پيش کرتے ہوئے اللہ تعالي سے اس کي برکتوں کو دوام دينے اور چھوٹے بچوں کي زيادہ خدمت کرنے کي توفيق کي دعا کرتے ہيں.
انساني تربيت اور اسلام کي غني تہذيب کي ترويج کرني چاہئے جو کامل انسانيت کي تہذيب ہے يہاں تک کہ اپنے بچوں اور اولاد سے پيار کرنے کو دنيا ميں انسانيت کے درجات اور آخرت ميں کمال کے درجوں کي ارتقاع بتايا گيا ہے.
اور کيسے يوں نہ ہو جبکہ اسلامي تہذيب ميں جس کے پاس چھوٹے بچوں کي نسبت کوئي احساس اور جذبہ نہ رکھتا ہو، اسے بدبخت انسان اور جھنم اور نامھرباني اور اپني قساوت کي آگ کا طعمہ کہا گيا ہے اور خلاصہ يہ کہ يہ انسان اس دنيا کي زندگي ميں اپنے ضمير کي ندامت اور دوسري دنيا ميں جہنم کے عذاب ميں مبتلا ہو گا.
ہم سب کے لئے ضروري ہے انسان کي رفاہ اور آسايش اور انسانيت کي خدمت اور لاچار بچوں کے حقوق کي حفاظت کے لئے نہ صرف ان پر ظلم کرنے سے پرہيز کرنا چاہئے اور ان پر ظلم و تشدد کو قانوني طور پر جرم قرار ديا جانا چاہئے بلکہ ان کے ساتھ مہرباني اور عشق و محبت سے پيش آنا چاہئے اور بچوں سے دوستي کا اظھار کرنا چاہئے تا کہ احساس کمتري میں مبتلا نہ ہوں جس کي وجہ سے پورے معاشرے ميں برے اثرات مرتب ہوتے رہے ہيں اور اب بھي ہونگے؛ آخر ميں مذکورہ مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ذاتي کوششوں کے علاوہ انساني تربيت اور اسلام کي غني تہذيب کي ترويج کرني چاہئے جو کامل انسانيت کي تہذيب ہے يہاں تک کہ اپنے بچوں اور اولاد سے پيار کرنے کو دنيا ميں انسانيت کے درجات اور آخرت ميں کمال کے درجوں کي ارتقاع بتايا گيا ہے. اسي طرح يونيسيف آرگنائزيشن سے ہر قسم کا تعاون کرنا چاہئے جو بچوں کي فلاح اور بہبود کے لئے کوشاں ہے اور جو انسانوں ميں محبوب اور اللہ تعالي کے ہاں اجر رکھتي ہے. اور يوں نيکي اور خير ميں تعاون کي روح کو جو تمام بشردوست تنظيموں کي اصل اور بنياد ہے، اس کو اپنے آپ ميں زندہ رکھيں تا کہ اپنے اور دوسروں بلکہ تمام انسانوں کي اولاد کے لئے مفيد واقع ہو.

والسلام علينا و علي عبادالله الصالحين في الارض
قم المقدسة – يوسف صانعي
تاريخ: 2007/10/07
ويزيٹس: 7499





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org