Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بيانات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: دہشت اور دہشتگردی، تمام انسانوں کی نظر میں مذمت شدہ اور اللہ تعالی کے غضب کا باعث ہے.
زاہدان میں دہشتگری کے واقعہ کی مذمت میں آپ کا بیان دہشت اور دہشتگردی، تمام انسانوں کی نظر میں مذمت شدہ اور اللہ تعالی کے غضب کا باعث ہے.
بسمه تعالي
وَإِذَا تَوَلَّى سَعَى فِي الاَْرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ (بقره/205)

انسانیت اور اسلام کے دشمنوں کی طرف سے شہر زاہدان کی مسجد حضرت علی ابن ابی طالب (ع) میں رونما ہونے والا دہشتگردی کا واقعہ جو جمعرات ۲۸ مئی 2009 کو پیش آیا جس میں ایسے مسلمانوں کو شہادت کی نیند سلا دیا گیا جو شعائر کی تعظیم اور اللہ تعالی کی عبودیت کر رہے تھے، یہ صرف ضمیر کی خباثت اور وحشیانہ عمل بلکہ اس سے بھی بدتر ہے. تمام مسلمان اور ایرانی قوم، خاص طور پر اس علاقے کی شریف عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ سب انسان دہشت اور دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اور اللہ تعالی کے ہاں مغضوب ہے اور ان کا عمل دنیا اور آخرت میں خسران کا باعث بنے گا، اور کبھی بھی دہشتگرد، دہشتگردی کر کے اپنے مطلوبہ نتائج کو حاصل نہیں کر سکے اور نہ ہی کر سکیں گے. ہم سب پر دینی، اسلامی اور عقلی فرض بنتا ہے کہ وحدت اور اتحاد کی حفاظت کریں اور اس بات کی طرف دھیان رکھنا چاہئے کہ دہشتگرد لوگوں کی نظر میں شیعہ، سنی، موحد اور غیر موحد سب برابر ہوتے ہیں، ان کے منصوبوں کو ناکام بنانا چاہئے اور خدا نخواستہ اختلافات کی وجہ سے چاہے بہت مختصر ہی کیوں نہ ہو، ان دہشتگردوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد نہ کر بیٹھیں، اور ان کی جڑوں کو خشک کرنا چاہئے اور ملکی سربراہان کو چاہئے کہ اصلی وجوہات کو تلاش کر کے، جذبات سے ہٹ کر، اس قسم کے واقعات کو تکرار ہونے سے روکیں، اور اسلام اور قوم کے سامنے اپنا فرض پورا کریں.

يوسف صانعی
9/3/1388
5جمادی الثانی1430
تاريخ: 2009/06/01
ويزيٹس: 7893





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org