Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بيانات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: آیت اللہ حاج سید اسد اللہ خراسانی کی وفات پر آپ کا تعزیتی پیغام
آیت اللہ حاج سید اسد اللہ خراسانی کی وفات پر آپ کا تعزیتی پیغام
باسمہ تعالی
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلاً مِمَّن دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحاً وَقَالَ إِنَّنِی مِنَ الْمُسْلِمِینَ
عالم ربانی اور فقیہ الھی ”آیت اللہ حاج سید اسد اللہ خراسانی قدس سرہ“ جو ”العلماء حصون الاسلام“ کے واقعی مصداق تھے، کی رحلت کو حضرت ولی عصر، حجت بن الحسن العسکری (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، اور حوزہ ھای علمیہ، خاص طور پر حوزہ علمیہ قم اور کاشان (اللہ تعالی ان کو حوادث سے محفوظ رکھے) کے متقی اور سچے علما اور آپ کے گھرانے بالاخص جناب حجت الاسلام جناب حاج سید علی خراسانی اور کاشان کے آگاہ مؤمنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالی، آپ پر اپنی مخصوص رحمتیں نازل فرمائے اور ائمہ معصومین (صلوات اللہ علیھم اجمعین) کے ساتھ محشور فرمائے اور ہم سب کو آپ کی روش اور طریقے پر چلنے کی توفیق عنایت فرمائے جو سچائی، پاکی، صداقت کا نمونہ اور جھوٹ و غیبت سے بیزار تھے اور اپنی زندگی کے تمام امور میں تقوای اختیار کیے ہوئے تھے۔

قم المقدسہ
یوسف صانعی
۳ ذی الحجہ الحرام ۱۴۳۱
۱۰ نومبر ۲۰۱۰
تاريخ: 2010/11/14
ويزيٹس: 10756





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org