Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بيانات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: تمام انسانوں کو چاہئے کہ عدالت، انصاف، صلح اور حقداروں کو اپنا حق دلانے کے لئے کوشش کریں.
پوپ جان پال دوم کی وفات کی مناسبت پر، آپ کا پیغام تمام انسانوں کو چاہئے کہ عدالت، انصاف، صلح اور حقداروں کو اپنا حق دلانے کے لئے کوشش کریں.
باسمہ تعالی
«قال الحواریون نحن انصار اللہ» (آل عمران/٥٢)
پوپ جان پال دوم، کی وفات، جو بنی نوع بشر کے لئے باعث فخر اور معنویت کے عظیم علمبردار اور صلح و امنیت کے منادی اور تمام مذاہب کو اتحاد اور صلح کی طرف دعوت دینے والے تھے، بنی نوع بشر کے لئے ان اھداف کے حاصل کرنے کے لئے جو تمام انبیاء اور آسمانی پیغمبروں کا نہایی ہدف بھی ہیں، نقصان اور (ایک قسم کی) ناکامی کا باعث ہوئی ہے. لیکن خداوند عالم اور قادر پر توکل کر کے، اور اس کے بھیجے ہوئے پیغمبروں کی پیروی کرتے ہوئے اور الہی اور انسانی راستوں پر چلتے ہوئے، ان ناکامیوں اور نقصانوں کا ازالہ کیا جا سکتا اور تمام آسمانی ادیان کے ماننے والوں اور وہ تمام لوگ جو فکر و سوچ رکھتے ہیں، خلاصہ یہ کہ تمام انسانوں کو چاہئے کہ عدالت، انصاف، صلح اور تمام انسانوں کو ان کا حق دلانے کے لئے جو اصل میں قسط و عدل کا یہی تقاضا ہے، قیام اور اس کے لئے اقدامات کریں. اور بنی نوع انسان کو خداوند عالم اور اس کی طرف سے بھیجے گئے انبیاء کے اہداف کی طرف متوجہ کرنے کے لئے، پیش آنے والے تمام مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے.
آخر میں تمام عیسائی برادری اور اس عظیم روحانی کے پیروکاروں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور خدواند عالم سے التجاکرتے ہیں کہ آپ کی روح کو شاد و خوش رکھے.
یوسف صانعی
٥/اپریل/٢٠٠٥
تاريخ: 2005/04/07
ويزيٹس: 7891





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org