Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: ملاقاتيں
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: سياست کا يہ مطلب نہيں کہ انسان وعدے ديتا رہے اور ان پر عمل نہ کرے
حضرت آية اللہ العظمي صانعي نے جاپان کے تاگا يوکي کاسوگا سے ملاقات کی سياست کا يہ مطلب نہيں کہ انسان وعدے ديتا رہے اور ان پر عمل نہ کرے
ہماري سياست، ہماري ديانت سے عليحدہ نہيں ہے کيونکہ ديانت کا مطلب ہے کہ عوام کے کاموں کي ان کي دنيا اور آخرت کي تدبير کرنا اور سياست کا معني بھي ان کي دنيا کے امور کے بارے ميں سوچنا ہوتا ہے.
حضرت آية اللہ العظمي صانعي نے جاپان سے تشريف لانے والے جناب تاکا يوکي کاسوگا سے ملاقات کے دوران مذکورہ مطالب کو اظہار کرتے ہوئے فرمايا: دھوکہ، جھوٹ اور نيرنگ کي سياست پر ہم اور تمام انسان يقين نہيں رکھتے، ايسي سياست جس ميں انسان اقتدار ميں آنے کے لئے وعدے کرتا رہے اور جب اقتدار ميں آ جائے اپنے کئے ہوئے وعدوں پر عمل نہ کرے، يہ اسلام ميں نہيں ہے، اور اسلام اس چيز کو نہيں مانتا اور اس کي مخالفت کرتا ہے.
آپ نے فرمايا: البتہ دين اور سياست کے جوڑ کا يہ مطلب نہيں ہے کہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے دين کو استعمال کيا جائے.
آپ نے ايک سوال کے جواب ميں کہ اسلام کا ايٹمي اسلحے کے بنانے اور اس کو استعمال کرنے کے بارے ميں کيا نظريہ ہے؟ يوں فرمايا: ہم نے بار بار دھرايا ہے کہ ايٹمي اسلحہ بنانا اور اس کا رکھنا حرام ہے، کيونکہ اگر آج بھي يہ اسلحہ استعمال نہ کيا جائے ليکن ممکن کل کوئي نادان شخص اسے استعمال کرے اور اس سے نہتے لوگ مارے جائيں.
آپ نے فرمايا: ہم دفاعي صورت ميں بھي ايٹم بم کو استعمال کرنے کا حق نہيں رکھتے، کيونکہ ايٹم بم سے زمين اور زمان اور انسانوں اور آئندہ آني والي نسلوں پر بھي ظلم ہوتا ہے. اور ہمارا عقيدہ يہ ہے کہ دفاع کا سب سے کامياب ترين حربہ يہ ہے کہ عوام اپني حکومت سے محبت کرتے ہوں، لہذا ايسي سياست اتخاذ کي جاني چاہئے کہ عوام، حکومت کا ساتھ ديں، اس صورت ميں کسي کے پاس بھي يہ طاقت نہيں ہوگي کہ دوسري حکومت کو ہٹا سکے حتي کہ ايٹم بم سے بھي.

تاريخ: 2006/07/04
ويزيٹس: 5869





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org