Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: سوانح حيات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بعض اخلاقی اور معاشرتی محاسن
بعض اخلاقی اور معاشرتی محاسن خاندان عصمت و طہارت علیھم السلام بالخصوص حضرت فاطمة الزہراء سلام اللہ علیھا سے آپ کی خالص، عمیق اور آشکار مودت، اساتیذ، افاضل، شاگرد، رجوع کرنے والوں اور عام طور سے آپ کی خدمت میں آنے جانے والوں کے لئے گرانقدر سرمایہ ہے یہی نہیں بلکہ ان کی علمی جدوجہد اور اسلامی علوم سے متعلق مراکز کے لئے مایہ حیات ہےـ
عوام کی نسبت آپ کی تواضع بالخصوص طلاب اور اہل علم کے لئے خضوع کی حد تک ہےـ طلاب کی عزت و احترام، اساتیذ و افاضل کی عزت افزائی اور حوزہ علمیہ کے امور اور بزرگوں کی تعظیم کے متعلق تاکید جیسی خصوصیات بھی آپ میں نظر آتی ہیں ـ عوام بالخصوص مشکلات و تکلیف میں مبتلا افراد کی نسبت آپ میں سچی محبت، سوز و شفقت کے ہمراہ پائی جاتی ہےـ جنگی مجروح، شھداء کے پسماندگان، ایثار کرنے والوں اور سماج کے کمزور طبقہ کے لوگوں کا احترام اور ان سے محبت کرتے ہیں ان کی مشکلات کو روح کی گہرائی تک خود محسوس کیا ہے اور اس کا تجربہ ہےـ آپ گھر کی سادگی، خود آپ کی سادہ زندگی شرعی رقوم میں غیر معمولی احتیاط، یہ ساری کی ساری چیزیں باعث ہوئیں کہ بہت سے طلاب، فاضل اور سماج کے مختلف طبقات کے افراد کو آپ سے رابطہ میں کسی واسطہ کی ضرورت نہیں ہوتی اور اپنے مسائل آپ کے سامنے پیش کر سکتے ہیں ـ انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کے نظام ذمہ داران کی نسبت استاد معظم کی توجہ، ان کی حفاظت و حمایت، عالم اسلام سے متعلق مسائل میں دخات، سماجی و سیاسی جد و جہد، انقلاب نظام اور اسلام کی اعلی مصلحتوں پر توجہ دینا، انقلاب اور نظام کے مشکلات سے عہدہ بر آ ہونے میں تعاون و ہمراہی، یہ ساری چیزیں بھی تک جو کچھ کیا گیا اس کی تائید ہی نہیں کرتی بلکہ اس پر تاکید ہےـ
آپ کی فقہی، سیاسی، سماجی، تحریک امام کے اس کلام کی یاد دہانی کراتی ہے کہ انبیاء (ع) کا کام سیاست ہے اور دیانت وہی سیاسی ہے کہ جو عوام کے قدم کو آگے بڑھاتی ہے اور وہ تمام چیزیں جو عوام اور ملت کے لئے مفید ہے اس کی طرف راہنمائی کرتی ہےـ آپ مرجعیت اور سیاست کے رابطہ کو دین و شریعت کی تعلیم اور ثقافت کی روح سے مشتق سمجھتے ہیں ـ
ہم پروردگار عالم کی بارگاہ میں اس عظیم فقیہ کی روز افزوں عزت و سلامتی کے لئے دعاگو ہیں اور آرزو ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے نظام کے سایہ میں امام (قدس سرہ) کے انفاس قدسی کی برکت سے حوزہ علمیہ اس طرح کے فقیہوں سے کبھی خالی نہ رہےـ

والسلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ

اگلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org