|
وقت نماز جمعہ
مسئلہ ٢٤٨. نماز جمعہ کا وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور جب تک شاخص کا سایہ دو معمولی قدم کے برابر نہ ہو جائے باقی رہتا ہے لیکن احتیاط یہ کہ جس کو عرف میں زوال کی ابتدا کہتے ہیں اس سے تاخیر نہ کرے اور اگر تاخیر ہو جائے تو احتیاط مستحب یہ ہے کہ نماز ظہر پڑھے.
مسئلہ ٢٤٩. اگر امام خطبہ پہلے شروع کر دے اور زوال کے وقت ختم کر دے اور نماز جمعہ شروع کر دے تو صحیح ہے.
|