|
اجرت پر نماز پڑھوانا
مسئلہ ٢۶٠. انسان کی موت کے بعد نماز اور اس کی دیگر عبادتوں کے لئے جسے وہ اپنی حیات میں انجام نہیں دے سکا کسی کو اجرت دے کر اس کی طرف سے بجا لایا جا سکتا ہے یعنی کسی کو اس کے انجام دینے کے لئے اجرت دیں تا کہ وہ بجا لائے اور بغیر اجرت کے بھی انجام دینا صحیح ہے.
مسئلہ ٢۶١. جو میت کی قضا نماز کے لئے اجیر ہوا ہے اسے چاہئے کہ یا مجتہد ہو یا جن مسائل کے پیش آنے کا امکان ہے انھیں تقلید کے ذریعہ اچھی طرح جانتا ہو. سوال ٢۶٢. کیا سفر میں اجرت پر نماز پڑھنا یا روزہ رکھنا جائز ہے؟ جواب: سفر میں اجرت پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اجرت پر روزہ سفر میں رکھنا باقی روزوں کی طرح باطل اور غیر جائز ہے. سوال ٢۶٣. جو عورت کی قضا نماز کے لئے اجیر ہوا ہے کیا اسے عورتوں کی طرح نماز میں قرائت آہستہ کرنی چاہئے یا اسے اپنے وظیفے پر عمل کرنا چاہئے؟ جواب: نائب کو نماز میں اپنے وظیفہ پر عمل کرنا چاہئے نہ کہ منوب عنہ کے وظیفے پر. (یعنی جس کے لئے نائب ہوا ہے)
|