Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: نیت

نیت مسئلہ ٢۶۴. ضروری نہیں ہے کہ انسان روزہ کی نیت کو اپنے قلب سے گزارے یا مثلاً کہے کل روزہ رکھوں گا بلکہ صرف اتنا ہی کافی ہے کہ وہ طے کر لے کہ پروردگار عالم کے فرمان کو انجام دینے کے لئے اذان صبح سے اذان مغرب (سورج کے غروب کرنے) تک کوئی ایسا کام نہ کرے گا جو روزہ کو باطل کر دیتا ہے.
اور یہ یقین کرنے کے لئے کہ وہ مذکورہ مدت میں یقیناً روزے سے تھا، اسے چاہئے کہ اذان صبح سے کچھ پہلے اور اذان مغرب کے کچھ بعد تک ایسا کوئی کام نہ کرے جو روزہ کو باطل کر دیتا ہے اور روزے کی نیت کے لئے وہی مسلمانوں میں رائج سنت حسنہ یعنی ماہ رمضان میں سحر کے وقت، سحری کھانے کے لئے جاگنا کافی ہے، بلکہ انسان دوسرے دن روزہ رکھنے کی فکر میں ہو تو اگرچہ سحر کے وقت بیدار نہ بھی ہو تو نیت کے لئے کفایت کرے گا.
خلاصہ یہ کہ، روزہ اور عبادتوں کی نیت بقیہ اعمال میں نیت کی طرح ہے کہ جسے انسان انجام دیتا ہے صرف روزہ اور بقیہ عبادتوں میں خدا کی اطاعت اور اس کے حکم کی پیروی کی جہت کا لحاظ ہونا چاہئے یعنی «قربة الی اللہ» روزہ رکھے.

مسئلہ ٢۶٥. انسان ماہ رمضان کی ہر شب میں دوسرے روز کے روزے کی نیت کر سکتا ہے اور بہتر ہے ماہ مبارک کی شب اول میں ہی پورے ماہ کے روزہ کی نیت کر لے.

مسئلہ ٢۶۶. اگر بیمار شخص، ماہ مبارک میں ظہر سے پہلے شفا پا جائے اور اذان صبح سے اس وقت تک اس نے کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جو روزہ کو باطل کر دیتا ہے تو اسے چاہئے کہ روزہ کی نیت کر لے اور اس دن کا روزہ رکھے لیکن اگر سورج کے زوال بعد شفا پائے تو اس روز کا روزہ اس پر واجب نہیں ہے.

مسئلہ ٢۶٧. جس دن کے متعلق انسان کو شک ہو کہ اول ماہ رمضان ہے یا آخر شعبان اس دن اس پر روزہ واجب نہیں ہے اور اگر اس دن روزہ رکھنا چاہئے ماہ رمضان کی نیت سے روزہ نہیں رکھ سکتا لیکن اگر قضا یا اس طرح کے روزے کی نیت کرے چنانچہ بعد میں معلوم ہو کہ اول رمضان تھا تو ماہ مبارک کا روز شمار ہو گا.

سوال ٢۶٨. ایک شخص کو یاد نہیں کہ اس نے روزے کی نیت کی ہے یا نہیں اور اپنے روزے کو شک و تردید، صحیح ہونے یا صحیح نہ ہونے کی حالت میں پورا کیا ہو تو کیا یہ روزہ صحیح ہے یا نہیں؟
جواب. صرف یہی کہ اس نے سحری کھا لی اور روزہ رکھنا چاہتا تھا روزہ کی نیت ہے چونکہ ضروری نہیں ہے کہ نیت زبان پر جاری ہو یا قلب سے گزاری جائے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org