|
٩. قی (الٹی) کرنا
مسئلہ ٢٩٠. جب بھی روزہ دار عمداً قی کرے تو اگر چہ وہ بیماری یا اس طرح کی کسی دوسری چیز کی وجہ سے مجبور بھی ہو لیکن اس کا روزہ باطل ہو جاتا ہے لیکن اگر بھولے سے یا بے اختیار قی آ جائے تو کوئی حرج نہیں ہے.
مسئلہ ٢٩١. اگر روزہ دار شب میں کوئی ایسی چیز کھا لے جس کی وجہ سے دن میں بے اختیار قی آنے کا اسے علم ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس روز کے روزے کی قضا کرے.
|