|
٧. وہ زمین جس کو کافر ذمی مسلمان سے خریدے
مسئلہ ٣٥١. اگر کافر ذمی کوئی زمین مسلمان سے خریدے تو اس کا خمس اسی زمین سے ادا کرے اور اگر اس کا پیسہ دیدے تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر پیسے کے علاوہ کوئی دوسری چیز دینا چاہئے تو یہ مجتہد جامع الشرائط کی اجا زت سے ہونا چاہئے نیز اگر گھر دکان وغیرہ مسلمان سے خریدے اس صورت میں اس زمین کی الگ قیمت لگا کر بیچے تو اس زمین کا خمس اس کو ادا کرنا ہو گا اور اگر گھر اور دکان کو ساتھ بیچے تو زمین بھی اس کے ساتھ منتقل ہو جائے گی اور زمین پر خمس واجب نہیں ہے اور اس خمس کو ادا کرنے میں قصد قربت ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ مجتہد جامع الشرئط بھی اگر اس سے خمس لے تو قصد قربت کرنے کی ضرورت نہیں ہے.
|