Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: خمس کے متفرقہ مسائل

خمس کے متفرقہ مسائل سوال ٣٥٣. اگر خمس کی تاریخ آجانے پر میاں بیوی عمداً اپنا مال ایک دوسرے کو بخش دیں تو ان کے مال کے خمس کا کیا حکم ہے؟
جواب: چونکہ یہ خمس سے بچنے کے لئے ہے لہذا بری الذمہ نہیں ہوں گے ان کو خمس دینا چاہئے

سوال ٣٥۴. وہ رقوم شرعیہ جو جامع الشرائط مجتہد یا اس کے نمائندہ کے ذریعہ دست بہ دست ہوئی ہو کیا دوسرے مجتہدوں یا ان کے نمائندوں کو دی جا سکتی ہے؟
جواب: جائز نہیں ہے اور دوسرے کے مال میں تصرف کے حکم میں ہے.

سوال ٣٥٥. کیا سھم سادات کو مجتہد کی اجازت کے بغیر فقیر اور مستحق سادات کو دیا جا سکتا ہے؟
جواب: نہیں دیا جا سکتا بلکہ اجازت کی ضرورت ہے.

سوال ٣٥۶. پیسہ کی ارزش میں کمی آجانا کیا خمس پر کوئی اثر مرتب کرتا ہے؟
جواب: جب تک عرف اور معاشرہ کسی چیز کی قیمت کے اضافہ کو فائدہ سمجھتی ہے اس وقت تک پیسہ کی ارزش میں کمی آنے سے خمس کے متعلق ہونے میں کوئی نقصان نہیں ہے اور خمس فائدہ پر ہے، اور اس کا معیار بھی عرف میں فائدہ کا صادق آنا ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org