|
زکات کے دیگر مسائل
مسئلہ ٣٧٢. جب گندم وجو کو بھوسے سے جدا کر لیں نیز کھجور اور انگور سوکھ جائے تو انسان کو چاہئے کہ اس کی زکات فقیر کو دیدے اور سونے، چاندی، گائے، بھیڑ اور اونٹ بارہویں مہینے کے تمام ہونے کے بعد فقیر کو دیدے یا اپنے مال سے جدا کر دے لیکن جدا کرنے کے بعد اگر کسی خاص فقیر کا منتظر ہو یا کسی ایسے فقیر کو دینا چاہے جو کسی جہت سے برتری رکھتا ہے تو اس کے انتظار میں چند ماہ زکات کو اپنے پاس رکھ سکتا ہے.
|