|
آٹھويں دليل:
کہا جا سکتا ہے کہ عقلاء کي سيرت انتاجي ربا کي حليت پر دلالت کرتي ہے. اور شارع مقدس نے اس سے منع نہيں فرمايا تو يہ خود حليت پر ايک شاھد اور گواہ ہے.
اسي طرح يہ بھي نہيں کہا جا سکتا کہ اس سيرت کا، شارع کے زمانے تک امتداد نہيں تا کہ اس سے منع نہ کرنا، اس کي تأئيد پر دلالت بنے، کيونکہ معاملات ميں اصلي مبنا ان کي امضاء اور تأئيد ہے نہ کہ تأسيس تو اس سلسلے ميں کسي قسم کي منع کا نہ ہونا، خود اس کي تأئيد کے لئے کافي ہے.
|