Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: جن جگھوں پر انسان معاملہ کو توڑ سکتا ہے

جن جگھوں پر انسان معاملہ کو توڑ سکتا ہے مسئلہ ۴٢٧. معاملہ کے توڑنے کے حق کو خیار کہتے ہیں خریدار اور بیچنے والا گیارہ صورتوں میں معاملہ کو توڑ سکتے ہیں.
١. ابھی معاملہ ہونے کی جگہ پر دونوں موجود ہوں اس کو«خیار مجلس»کہتے ہیں.
٢. یہ کہ دونوں کے ساتھ غبن ہوا ہو اس کو«خیار غبن» کہتے ہیں.
٣. معاملہ میں معاہدہ کریں کہ ایک معین مدت تک دونوں یا ان میں سے ایک معاملہ کو توڑ سکتا ہے(خیارشرط)
۴. بیچنے والا یا خریدار اپنے مال کو جو ہے اس سے بہتر بنا کر پیش کرے اور اسطرح سامنے لائے کہ اس کی قیمت لوگوں کی نظر میں زیادہ ہو جائے(خیار تدریس)
٥. بیچنے والا یا خریدار جنس میں کسی کام کو انجام دینے کے لئے شرط کرے یا شرط کرے کہ جو مال دے وہ مخصوص طرح کا ہو اور پھر اس شرط پر عمل نہ ہو تو اس صورت میں دوسرا شخص معاملہ کو توڑ سکتا ہے(خیار تخلف شرط).
۶. سامان یا اس کے عوض میں(دی جانے والی چیز میں)کوئی عیب ہو(خیار عیب).
٧. انھیں پتہ چلے کہ جو سامان بیچا ہے اس میں کچھ مقدار کسی دوسرے شخص کی بھی موجود ہے لہذا اگر اس کا مالک راضی نہ ہو تو خریدار معاملہ کو توڑ سکتا ہے اس مقدار کا بیچنے والے سے پیسہ لے سکتا ہے نیز اگر معلوم ہو جائے جس چیز کو خریدار نے بطور عوض قرار دیا ہے اس میں کچھ حصہ دوسرے کا مال اور اس کا مالک راضی نہ ہو بیچنے والا معاملہ کو توڑ سکتا ہے یا اس مقدار عوض کو خریدار سے لے سکتاہے(خیار شرکت).
٨. بیچنے والا سامان کی کچھ ایسی معین خصوصیات بیان کرے جس کو خریدار نے نہیں دیکھا اور بعد میں معلوم ہو کہ جس طرح بیان کیا اس طرح نہیں ہے اس صورت میں خریدار معاملہ کو توڑ سکتا ہے نیز خریدار جو معین عوض دے رہا ہے اس کی خصوصیات بتائے بعد میں معلوم ہو کہ اس طرح نہیں ہے جیسا کہ اس نے کہا تھا تو بیچنے والا معاملہ کو توڑ سکتا ہے(خیار ررؤیت).
٩. خریدارنے جس سامان کو نقد خریدا ہے اس کا پیسہ تین دن تک اد انہ کرے اور بیچنے والا بھی سامان حوالہ نہ کرے اس صورت میں اگر خریدار نے پیسہ تاخیر سے دینے کے لئے شرط نہ کیا ہو اور سامان میں بھی تاخیر کی شرط نہ ہوئی ہو تو بیچنے والا معاملہ کو توڑ سکتا ہے لیکن جس سامان کو خریدا ہے اگر وہ میوہ جات میں سے ہو جو کہ ایک روز رہ جائے تو بیکار ہو جاتا ہے چنانچہ رات تک اس کا پیسہ نہ دے اور شرط نہ کیا ہو کہ پیسہ دینے میں تاخیر کرے گا اور سامان دینے میں بھی تاخیر کی شرط نہ ہوئی ہو تو بیچنے والا معاملہ کو توڑ سکتا ہے(خیار تاخیر).
١٠. کسی جانور کو خریدا ہو تو تین روز تک معاملہ کو توڑ سکتا ہے(خیار حیوان)
١١. بیچنے والا جس سامان کو بیچے اسے(خریدار)کے حوالہ نہ کر سکے مثلاً جس گھوڑا کو بیچا ہو وہ بھاگ جائے اس صورت میں خریدار معاملہ اس صورت میں خریدار معاملہ کو توڑسکتا ہے(خیارتعذرتسلیم).
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org