Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: اس مال کے شرائط جسے کرایہ پر دیتے ہیں

اس مال کے شرائط جسے کرایہ پر دیتے ہیں مسئلہ۴٧٥. جس مال کو اجارہ پر دیتے ہیں اس کی کچھ شرطیں ہیں.
١. معین ہو لہذا اگر کوئی کہے کہ میں نے اپنے گھروں میں سے کسی ایک کو کرایہ پر دے دیا تو صحیح نہیں ہے.
٢. کرایہ دار خود اسے دیکھے یا جو اسے کرایہ پر دے رہا اس طرح(مثلاً گھر کی) خصوصیات کو بیان کرے کہ پوری طرح واضح ہو.
٣. مؤجر کے لئے اسے تحویل دینا یا مستاجر کے لئے تحویل میں لینا ممکن ہو پس بھاگے ہوئے گھوڑے کا کرایہ پر دینا باطل ہے اس کا تحویل میں لینا اگرچہ مستاجر کے ذریعہ ہی ممکن ہو.
۴. مال استفادہ کرنے کی وجہ سے تمام نہ ہو جائے لہذا روٹی، پھل اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کو کرایہ پر دینا صحیح نہیں ہے.
٥. جس استفادہ کے لئے مال کو کرایہ پر دیا گیا ہے وہ ممکن ہو پس اس زمین کو کرایہ پر دینا جسکے لئے بارش کا پانی کفایت نہ کرے اور نہر سے بھی آبیاری نہ ہو سکے تو صحیح نہیں ہے.
۶. جس چیز کو کرایہ پر دے رہا ہے خود اس کا مال ہو اگر کسی دوسرے کا مال کرایہ پر دے تو اس صورت میں صحیح ہے کہ جب اس کا مالک رضایت دیدے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org