Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: چیک

چیک مسئلہ ٥١٧. چیک کی دو قسمیں ہیں:
١. حقیقی چیک جو مقروض شخص اپنے قرض کے عوض چیک دے.
٢. دوستی کی بنا پر چیک دینا. یہ چیک شخص اپنے مد مقابل کو بغیر اس کے کہ اس کا مقروض ہو دیتا ہے.

مسئلہ ٥١٨. حقیقی چیک اگر کوئی مقروض سے لے تا کہ دوسرے کے ساتھ اس سے کم رقم پر معاملہ کرے تو حرام اور باطل ہے چونکہ خود چیک کی کوئی قیمت نہیں ہے.

مسئلہ ٥١٩. چیک پیسہ نہیں ہے اور خود اس کے ذریعہ معاملہ عمل میں نہیں آتا، بلکہ پیسہ نوٹ ہے اور اس سے معاملہ واقع ہوتا ہے البتہ چیک ایک طرح کی رسید ہے اور گارنٹیڈ چیک جو کہ ایران میں رائج ہے نوٹ کی طرح پیسہ ہے اور اس کی نقد خرید وفروخت اوراس میں مدت کے بغیر کمی یا زیادتی میں کوئی حرج نہیں ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org