|
دودھ پلانے کے متفرق مسائل
مسئلہ۶۴۴. ایسے دودھ پلانا جو محرم ہونے کاباعث ہو دو چیزوں سے ثابت ہوتا ہے:
١. ایسے لوگوں کا بتانا جن کے کہنے سے یقین پیدا ہو جائے. ٢.دو عادل مرد یا چار عادل عورتوں کی گواہی، البتہ دودھ پلانے کے شرائط بھی بیان کریں مثلاً کہیں کہ ہم نے فلاں عورت کے پستان سے چوبیس گھنٹے دودھ پیتے دیکھا اور اس درمیان کوئی چیز نہیں کھایا اسی طرح وہ تمام شرطیں جو مسئلہ نمبر ۶۴١ میں گزر چکی ہیں بیان کریں لیکن اگر معلوم ہو کہ شرطیں جانتی ہیں اورعقیدہ میں ایک دوسرے کی مخالف نہیں ہیں اور مرد وعورت کے ساتھ بھی عقیدہ میں مخالف نہیں پائی جاتی تو شرائط کا بیان کرنا ضروری نہیں ہے.
|