|
اس عورت کاعدہ جس کا شوہر مرچکا ہے
مسئلہ ۶۶٠. جس عورت کا شوہر مرچکا ہے اگر حاملہ نہ ہو تو اسے چاہئے کہ چار ماہ دس روز عدہ رکھے یعنی شادی کرنے سے پرہیز کرے اگرچہ یائیسہ ہو یا ا س سے صیغہ کیا ہو یا اس کے شوہر نے اس سے ہمبستری نہ کی ہو اور اگرحاملہ ہو تو ولادت کے وقت تک عدہ رکھے لیکن اگر چار ماہ دس روز گزرنے سے پہلے بچہ پیدا ہو جائے تو اسے چاہئے کہ شوہر کی موت سے چار مہینے دس روز تک یعنی ابعد الاجلینتک صبر کرے اس عدہ کو عدہ وفات کہتے ہیں. عدہ وفات میں عورت کے اخراجات شوہر کے ترکہ سے ادا کیے جاتے ہیں.
مسئلہ ۶۶١. جو عورت عدہ وفات میں ہے اس کے لئے زینت کرنا، بھلے ہی رنگ برنگے کپڑے پہننے اور سرمہ لگانے کی صورت میں ہو حرام ہے لیکن عام مسافر تیں جو شرعی یا اجتماعی یا کسی دوسری ضرورت کے تحت کرتی ہے حرام نہیں ہے.
|