|
۲. آب قليل
مسئلہ 22. آب قليل وہ پاني ہے جو زمين سے نہ ابلے اور کر سے کم ہو.
مسئلہ 23. اگر قليل پاني نجس چيز پر گرے يا نجس چيز اس سے لگ جائے تو وہ نجس ہو جاتا ہے ليکن اگر پاني اوپر سے فشار کے ساتھ نجس چيز پر گرے تو جو پاني اس نجس چيز سے لگ رہا ہو وہ نجس ہوگا اور جو پاني اوپر ہے وہ نجس نہ ہوگا، پس جو پاني لوٹے يا برتن سے نجس چيز پر ڈالا جا رہا ہے جتنا اس نجس چيز پر پڑ رہا ہے نجس ہے اور برتن يا لوٹے کا بقيہ پاني نجس نہ ہو گا.
|