|
٣. آب جاری
مسئلہ ٢٤. آب جاری وہ پانی ہے کہ جو زمین سے اُبل کر نکلے اور بہتا رہے جیسے چشمہ و غیرہ.
مسئلہ ٢٥. آب جاری اگرچہ کُر سے کم ہو اور نجاست اس تک پہنچ جائے تو جب تک اس کا رنگ یا بو یا مزہ نجاست سے تبدیل نہ ہو پاک ہے.
|