|
طہارت و نجاست کے متفرقہ مسائل
سوال ٥٣. سپلائیکا پانی بعض اوقات کیمیاوی مادہ (جسیے کلورین) کے استعمال کی وجہ سے دودھ کی طرح سفید آتا ہے اور تھوڑی دیر کے بعد صاف ہو جاتا ہے، اس سے طہارت کرنا اور وضو کرنا کیسا ہے؟ کیا یہ پانی مضاف ہے؟
جواب: اس طرح کا پانی مطلق پانی ہے چونکہ اگر اسے کسی کے لئے لے جائیں تو وہ کہے گا کہ پانی لایا ہے یا اسے کوئی دیکھے تو کہے گا کہ یہ پانی ہے اور اسکا پانی ہونا اس سے ثابت ہے کہ عرف میں اس سے پانی ہونے کو سلب کیا جانا صحیح نہیں ہے، یعنی اس پانی کی موجودگی میں نہیں کہتے کہ میرے پاس پانی نہیں ہے یا یہ پانی نہیں ہے اس کے علاوہ آب مطلق ہونے میں شک کی صورت میں چونکہ پہلے آب مطلق تھا لذا حکم استصحاب کی بنا پر آب مطلق کا اطلاق اس پر باقی ہے اور دوسرے پانی سے کوئی فرق نہیں رکھتا. سوال ٥٤. سورج بھی مطہرات میں سے ایک ہے کیا اسکی شعاعوں کا بدون واسطہ پڑنا ضروری ہے یا شیشہ سے چھن کر پڑنے کی صورت میں بھی کافی ہے؟ جواب: کافی ہے. مسئلہ ٥٥. اگر کارپٹ کو زمین سے چپکا دیا گیا ہو اور وہ نجس ہو جائے تو کیا اسے اکھاڑا جائے اور پاک کیا جائے؟ یا پھر طہارت کی کوئی اور صورت ہے؟ جواب: اکھاڑنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عین نجاست کو دور کرنے کے بعد اگر پانی کو فشار کے ساتھ پائپ سے اس پر ڈالا جائے اور پھر دبایا جائے اس طرح کہ اس کے اندر کا پانی خارج ہو جائے تو پاک ہو جائے گا اور وہ پانی بھی چونکہ سپلائی اور بڑے ذخیرہ کے پانی کا غسالہ (دھوون) ہے لذا پاک ہے، آب قلیل کا غسالہ (دھوون) نجس ہے. سوال ٥٦. توضیح المسائل کے مسئلہ ١٦٩ پر آپ فرماتے ہیں ہر چیز اس وقت تک پاک نہ ہو گی جب تک عین نجاست اس سے دور نہ کر دی جائے لیکن اگر نجاست کا رنگ یااس کی بو اس میں رہ جائے تو کوئی حرج نہیں ہے جبکہ بو اور رںگ اس پہلی نجاست کا اثر ہے اور نجس ہوںا چاہئے گزارش ہے اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیے. جواب: جو کچھ پانی، نجاست اور طہارت کے متعلق بیان ہوا ہے کہ شرعی حکم سے متعلق تھا لیکن پاکیزگی، طبی اور کیمیاوی یا فلسفی مسائل اپنے مباحث کے مقررات کے تابع ہیں اور پاکیزگی و طبی مسائل کی رعایت خود ایک مطلوب اور مستحب امر ہے اور بعض جگہوں پر تو رعایت واجب ہو جاتی ہے. سوال ٥٧. انٹی سالر کریم میں استعمال کیا جانے والا سب سے اہم مادہ استڑائیل الکحل ہے ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اسٹرائیل الکحل پاک ہے یا نجس؟ جواب: ہر طرح کے صنعتی اور طبی الکحل پاک ہیں صرف شراب میں استعمال ہونے والے الکحل جو مست کر دیتا ہے نجس ہے اور اس کے استعمال پر شرعی حد ہے.
|