|
میت کے غسل، کفن، نماز اور دفن کے احکام
مسئلہ ١١٢. مسلمان میت کا غسل، کفن، نماز، اور دفن ہر مکلف شخص پر واجب ہے اور اگر اسے بعض افراد انجام دے دیں تو دوسروں سے ساقط ہو جاتا ہے اور اگر کوئی انجام نہ دے تو سب نے معصیت کی.
مسئلہ ١١٣. میت کے غسل، کفن، نماز اور دفن کے لئے اس کے ولی سے اجازت لی جائے اور اجازت اور رضایت کا گمان کافی ہے.
|