|
احکام دفن
مسئلہ ١٢٥. واجب ہے میت کو اس طرح دفن کیا جائے کہ اس کی بو باہر نہ آئے اور درندے بھی اس کا بدن باہر نہ نکال سکیں اور اس صورت میں کہ جب درندوں کا خوف نہ ہو (کہ اس کا بدن باہر نکال لیں گے) یا میت کی بو سے دوسروں کے اذیت ہونے کا خوف نہ ہو تو اقویٰ صرف زمین میں دفن کیا جانا ہے اگرچہ احتیاط مستحب یہ کہ قبر کی گہرائی مذکورہ بالا مقدار میں ہو اور اگر اس کا خوف کہ جانور میت کے بدن کو باہر نکال لیں گے تو قبر کو اینٹ وغیرہ سے مضبوط کر دینا چاہئے.
مسئلہ ١٢٦. میت کو قبر میں داہنے پہلو اس طرح لٹایا جائے کہ اس کے بدن کا اگلا حصہ رو بہ قبلہ ہو.
|