|
وه جگہيں جہاں ضرورى نہيں ہے کہ نماز کا بدن اور لباس پاک هو
مسئلہ ١٦٦. تين صورتيں ہيں (کہ جن کى تفصيل بعد ميں بيان ہو گى) کہ جب نماز گزار کا بدن يا لباس نجس ہو جائے تو اس کى نماز صحيح ہے.
اول: يہ کہ زخم، چوٹ يا پهوڑا ہو کہ جو اس کے بدن ميں ہے اس کے ذريعے سے اس کا لباس يا بدن آلودہ ہو جائے. دوم: اس کا بدن يا لباس ايک درہم (جو کہ تقريبا ايک اشرفى کے برابر ہے) سے کم خون آلود ہو. سوم: نجس لباس يا بدن کے ساتھ نماز پڑھنے پر مجبور ہو. مسئلہ ١٦٧. دو صورتوں ميں اگر نماز گزار کا فقط لباس نجس ہو تو اس کى نماز صحيح ہے: ١. چهوٹے لباس ٹوپى اور موزه وغيره نجس ہو. ٢. وه عورت جو بچے کى دايى ہو اس کا لباس نجس ہو جائے. (ان صورتوں کو توضیح المسائل کے احکام نماز میں مفصل بیان کیا گیا ہے).
|