|
اذان اور اقامت
سوال ١٧٣. مستحبى نمازوں ميں قربت کى نيت سے اذان اور اقامت کہنا کيسا ہے؟ اور پنجگانہ قضا نمازوں میں یا نماز آيات اور نماز وحشت ميں انکا کيا حکم ہے؟ کيا ماں باپ کى قضا نماز کے لئے اذان و اقامت ضرورى ہے يا نہيں؟
جواب: پنجگانہ نمازوں اور ان کو قضا کرنے کے لئے اذان اور اقامت کہنا مستحب ہے ليکن مستحبى نمازوں کے لئے اذان اور اقامت کہنا حرام ہے اور نماز آيات ميں ثواب کى نيت سے تين مرتبہ «الصلاة» کہنا مستحب ہے.
|