|
قران کے واجب سجدے
مسئلہ ١٨٨. ان چار سورتوں ١. سجدہ، ٢. فصلت، ٣. نجم اور ٤. علق، ہر ايک میں ایک ایسی آیت ہے کہ اگر انسان اسے پڑھے يا سن لے تو اس آيت کے ختم ہونے کے بعد اسے فوراً سجدہ کرنا چاہيے اور اگر بھول جائے تو جب بھى اسے ياد آئے سجدہ کرنا ہو گا.
مسئلہ ١٨٩. جس وقت انسان سجدہ والی آیت پڑھ رہا ہو اور بعینہ اسى وقت کوئى دوسرا بھى پڑھ رہا ہو، چنانچہ وہ سن لے تو اسے دو سجدے کرنا ہوں گے، ہاں اگر اس کے کانوں سے آواز ٹکرائی ہو ليکن اس نے آیت کو سنا نہيں تو ايک ہى سجدہ کافى ہے.
|