دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: حج سے واپسی کے بعد ولیمہ دینا
حج سے واپسی کے بعد ولیمہ دینا
کیا حج سے واپسی کے بعد، اپنے خاندان یا جان پہچان رکھنے والوں کو ولیمہ دینا ضروری ہے؟ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ ولیمہ نہ دیں؟ اگر میں ولیمہ دینے کی بجائے اس کی رقم، کسی فقیر کی شادی کے لئے صرف کر دوں تو کیا اس کا ثواب زیادہ نہیں ہو گا؟
حج سے واپسی کے بعد، ولیمہ دینا مستحب ہے اور ہر مستحب عمل کا ثواب اور خصوصیت اسی عمل سے مختص ہے اور کوشش کرنی چاہئے کہ انسان، اپنی توانائی کے مطابق تمام مستحبات کو بجا لائے.