Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بيانات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: آپ تحريک اور انقلاب اور اسي طرح ظلم اور استبداد سے مقابلہ کرنے والے افراد کے پيش پيش تھے
حضرت آية اللہ العظمي حاج حسن طباطبائي قمي کي رحلت پر آپ کا بيانيہ آپ تحريک اور انقلاب اور اسي طرح ظلم اور استبداد سے مقابلہ کرنے والے افراد کے پيش پيش تھے
بسمه تعالي
انا لله و انا اليه راجعون

عالم رباني اور انتھک مجاھد حضرت آية اللہ العظمي حاج آقا حسن طباطبائي قمي (قدس اللہ نفسہ الزکيہ) کي رحلت نے بہت متاثر کيا، آپ ايسے با ورع اور با تقوي فقيہ تھے جنھوں نے اپني پوري حيات کو تمام دنياوي مقامات سے لاتعلق ہو کر اسلامي اقدار کي تعالي اور اہل بيت عليھم السلام کے معارف کو نشر کرنے ميں بتا دي. آپ تحريک اور انقلاب اور اسي طرح ظلم اور استبداد سے مقابلہ کرنے والے افراد کے پيش پيش تھے اور اس راستے ميں بہت سي مشکلات اور ناملائمات سے دچار ہوئے. آپ کا گھر دوسرے انقلابي افراد کے لئے ملجاء اور پناہ تھا. اس مصيبت کو حضرت ولي عصر عجل اللہ تعالي فرجہ الشريف، مراجع عظام تقليد، حوزہ علميہ خاص طور پر مشھد کے حوزہ (صانھا اللہ عن الحدثان) کي روحانيت اور حضرت آية اللہ العظمي حاج آقا حسين قمي (اعلي اللہ مقامہ) کے گھرانے کي خدمت ميں تعزيت پيش کرتے ہيں، اور اللہ تعالي سے دست بدعا ہيں کہ آپ کے درجات ميں علو عطا فرمائے اور آپ کو اپنے پاک و طاہر اجداد کے ساتھ محشور فرمائے. اسي طرح آپ کے تمام لواحقين کے لئے صبر جميل اور اجز جزيل کي دعا کرتے ہيں.

قم المقدسه ـ يوسف صانعي
26جمادي الاول 1428
22/3/1386
تاريخ: 2007/06/12
ويزيٹس: 7134





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org